منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

میرے پاس تم ہو کیخلاف درخواست کی سماعت، آپ پہلے کیا کررہی تھیں پورا ڈرامہ دیکھ کر آگئیں،اب کہہ رہی ہیں معاشرہ خراب ہوگیا،عدالت کے ریمارکس

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط ٹیلی کاسٹ کرنے سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ٹیلی کاسٹ کرنے سے روکنے کے خلاف درخواست کی

سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی عدالت میں ہوئی درخواست میں وفاقی حکومت،منسٹری آف انفارمیشن،پیمرا،سندھ سنسر بورڈ،اے آر وائے ڈیجیٹل،پروڈیوسر ہمایوں سعید و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار ثنا سلیم کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر کرنے سے روکا جائے،ڈرامہ کے رائٹر اور پروڈیوسر کو حکم دیا جائے کہ عوام سے معافی مانگیں،ڈرامے میرے پاس تم ہو میں دکھایا گیا کہ نکاح کے بغیر ایک ساتھ رہے ہیں،ڈرامے میں دیکھا گیا کہ ایک چھ سالہ بچے اپنی اسکول ٹیچر سے اپنے باپ کا رشتہ کرا رہا ہے، سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سنیما میں ڈرامہ کیوں دکھایا جارہا ہے پہلے تو ڈرامہ نہیں دکھایا جاتا تھا؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بڑے پیمانے پر ٹکٹس خرید لیے ہیں ، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی خرید لیا کیا؟ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جی میں نے بھی خرید لیا ہے دیکھنے جاؤں گا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈرامہ روکا جائے مغربی کلچر دکھایا جارہا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ پہلے کیا کررہے تھے پورا ڈرامہ دیکھ کر آگئے،آپ کہہ رہی ہیں معاشرہ خراب ہوگیا اب اتنی قسطوں میں جو خرابی ہوچکی اس کا کیا ہوگا؟یہاں جتنے بول رہے ہیں سب نے ٹکٹ خریدا ہوا ہے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مگر وہ عورت واپس آرہی ہے آخری قسط میں، عدالت کا کہنا تھا کہ اتنے ٹکٹس فروخت ہوگئے آخری وقت پر کیسے روک دیں؟

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں کہا گیا ہے دو ٹکے کی عورت اس طرح خواتین کی بے عزتی ہورہی ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ ہم پروڈیوسروغیرہ کو بلا کر پوچھیں گے،فی الحال نوٹس جاری کررہے ہیں،ہم جائزہ لے کر آئندہ کیلئے پیمرا کو ہدایات جاری کریں گے،عدالت نے وفاق، پیمرا، سندھ سینسر بورڈ، نجی ٹی وی،ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو چار فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…