ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاس اینجلس میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے تقریب سے خطاب کا آغاز اللہ اکبر سے کرکے سب کو حیران کر دیا،اگر مجھے ایوارڈ نہ بھی ملتا تو کیا کرتا؟ زبردست اعلان

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آن لائن) گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رامے یوسف نے تقریب سے خطاب کا آغاز’اللہ اکبر‘ کہہ کر کیا تو سامعین حیران رہ گئے۔رواں برس منعقد کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ کامیڈی سیریز ’رامے‘ میں اداکاری پر عرب نڑاد امریکی اداکار رامے یوسف کو دیا گیا۔رامے جو کہ اسلام سے سے تعلق رکھتے ہیں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر کے آغاز میں خدائے برتر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد کہا کہ ’اللہ اکبر‘۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے

گفتگو کرتے ہوئے رامے کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایوارڈ نہ بھی ملتا تو بھی اللہ اکبر کا نعرہ ضرور بلند کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا، جس سیریز میں کام کرنے پر مجھے منتخب کیا گیا ہے وہ بھی ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو کہ اپنے عقیدے پر قائم رہتا ہے۔‘رامے نے تقریر کے دوران مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ دیکھیں میں ایوارڈ کے لیے منتخب قدرے امیدواروں کے مقابلے میں اتنا غیر مقبول ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں نے پہلے کبھی مجھے دیکھا بھی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…