جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے، میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے‘ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔رابی پیرزادہ نے 2004 میں بطور گلوکارہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔متعدد مقبول گیت گانے کے بعد رابی پیرزادہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر بنانے کے بعد اداکاری میں بھی قسمت آزمائی اور اس فیلڈ میں بھی انہوں نے مداحوں کے دل جیتے۔

رابی پیرزادہ نے ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔گزشتہ چند ماہ سے وہ سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد متحرک نظر آئیں اور وہ آئے روزمقبوضہ وادی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی ددیتی تھیں۔گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر سانپ،اژدھوں اور مگر مچھوں کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ان پر پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی۔چند روز قبل رابی پیرزادہ کی چند ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جس کے بعد وہ انتہائی دباؤ اور پریشان دکھائی ہیں۔رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بیان کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا۔رابی پیرزادہ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک مقدس آیت بھی لکھی، اداکارہ کے شوبز چھوڑنے کے اعلان پر ان کی ٹوئٹ پر کئی مداحوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا بھی عہد کیا۔  رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…