جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی مہربانیاں، اداکارہ مہوش حیات کو کس طرح تمغہ امتیاز ملا؟ خبر رساں ادارے نے سنگین دعوے کر دیے

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ این این آئی کے مطابق فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں مختصر عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے پر ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جا رہی ہے وہیں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں جس کے لیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا۔ فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب مہوش حیات نے یوم پاکستان کی تقریب میں ایوان صدر میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اہل خانہ سمیت دوستوں، نامور شخصیات اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اداکارہ بننے کے سفر کو سب سے شیئر کیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جذبات کا برملا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے بچپن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔لیکن جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ کے لیے ‘تمغہ امتیاز’ کے اعزاز کا اعلان ہوا تب سے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی جس کا سلسلہ اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…