جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سنی لیونی فلم کی شوٹنگ کے دوران رو پڑیں

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ادا کارہ سنی لیونی اپنی ہی سوانح عمری میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جیت کور نامی اس ویب سیریز میں سنی لیونی کی امریکی پورن اسٹار سے لے کر بولی وڈ میں اسٹار بننے تک کا سفر پیش کیا جائے گا۔ فلم میں بولی وڈ اداکارہ اس سیکریٹ سے بھی پردہ اٹھائیں گی کہ ان کا نام سنی کیسے پڑا ، فلم میں نہ صرف سنی مرکزی کردارنبھائیں گی بلکہ وہ خود ہی اپنی زندگی سے متعلق مداحوں کو بھی آگاہ کریں گی۔

سنی نے اس پراجیکٹ سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے یہ ایک دلچسپ پیشکش تھی اور اس پر کافی پرجوش بھی تھیں تاہم جب انہوں نے اس کی شوٹنگ شروع کی تو ان کو اندازہ ہوا کہ جذباتی طور پر اس طرح کی فلم میں کردار کیلئے تیار بالکل بھی نہیں تھیں۔سنی کا کہناتھا کہ کوئی بھی شخص ان تکلیف دہ لمحات کا تذکرہ کرنا مناسب نہیں سمجھے گا جو کہ وہ پہلے ہی پرے دھکیل چکا ہو۔ اس سوال کے جواب میں کہ کونسا لمحہ شوٹنگ کے دوران ان کیلئے انتہائی مشکل تھا آنکھوں میں آنسوں کے ساتھ انہوں نے ان لمحات کا تذکرہ کیا ٗسنی کا کہنا تھا کہ فلم میں ایک سین سے متعلق جب انہوں نے اپنے والد کو بتایا کہ یہ ان پر عکس بند ہوا ہے تو ان کے والد روپڑے ۔سنی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں ۔ سنی کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر ان کے شوہر نے بہت شوٹنگ کے سیٹ پر بہت ساتھ دیا ۔ سنی کا کہنا تھا کہ یہ بہت دشوار تھا اگرچہ کہ ان کے والدین وفات پاچکے ہیں لیکن یہ سب اب بھی بہت تکلیف دہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…