منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ اور فرحان اختر کی تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ‘ڈان’ میں یقینا جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے تھے۔تاہم پگی چوپس کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے لیے اسکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ان کی جگہ کسی نئی اور خوبرو اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے کاسٹ کرکے اسکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ‘ڈان تھری’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اس بار اس سیریز کے فلم ساز فرحان اختر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اطلاعات کے مطابق فرحان اختر اپنی ہی اس کرائم تھرلر سیریز کی تیسری فلم میں پولیس والے کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ڈان کو ڈھونڈنے کا کارنامہ سر انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیسری فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کرکے پریانکا چوپڑا کے ایکشن کے کردار کو تبدیل کرکے ہیروئن کے رومانٹک کردار کو شامل کیا جائے گا، جس کے لیے پگی چوپس کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں کس نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم کو 2020 تک ریلیز کردیا جائے گا، جب کہ فلم کے حوالے سے آفیشل اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ ‘ڈان’ سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، بومن ایرانی اور اوم پوری سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے تھے۔یہ فلم دراصل 1978 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم ‘ڈان’ کا ریمیک تھی۔1978 میں ریلیز ہونے والی فلم میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم کو سلمان خان کے والد سلیم خان اور فرحان اختر کے والد جاوید اختر نے بنایا تھا۔

اسی فلم کا 2006 میں فرحان اختر اور شاہ رخ خان نے ‘ڈان’ کے نام سے ہی ریمیک بنایا، جس کی کامیابی کے بعد اس سیریز کی دوسری فلم ‘ڈان ٹو’ 2011 میں ریلیز کی گئی۔’‘ڈان ٹو‘’ میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں ںظر آئیں تھیں، جب کہ دیگر کاسٹ میں لارا دتا، ہریتھک روشن، کنال کپور، اوم پوری اور بومن ایرانی شامل تھے۔اب اس سیریز کی تیسری فلم 2020 میں ریلیز کی جائے گی، جس میں پریانکا چوپڑا کی جگہ نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، جب کہ ہریتھک روشن کی جگہ فرحان اختر لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…