جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کارو اداکار فرحان اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کررہے ہیں، تاہم ان کا تصدیق شدہ فرحان اختر لائیو پیج بحال رہے گا جس میں وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مداحوں کوآگاہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے فیس بک ڈیٹا چوری لیکس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں، تاہم دنیا بھر کے لوگ فیس بک کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔اداکار فرحان اختر نے بھی اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے لیکن انہوں نیتاحال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی حتمی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…