جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان جان لیوا بیماری کی شکار اداکارہ کے لیے ڈھارس بن گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ پوجا ڈیڈ وال کو جان لیوا بیماری سے بچانے کے لیے مالی امداد کا اعلان کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل اور مضبوط بدن کے باعث شائقین فلم کے پسندیدہ ہیرو ہیں لیکن کسرتی جسم رکھنے والے سلمان خان ایک نرم اور حساس دل بھی رکھتے ہیں جس کا مظاہرہ وہ گاہے بہ گاہے اپنے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی مالی مدد کرکے کرتے رہتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ وہ فلم بینوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں میں مقبولیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں بالی ووڈ اسٹار نے 1995 میں ویر گیتی فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارہ پوجا ڈیڈ وال کے علاج و معالجے میں مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوجا کی بیماری کا جان کر مجھے بہت افسوس ہوا، میری ٹیم اداکارہ کی ہر ممکن مدد کے لیے روانہ ہو چکی ہے جو پوجا کا مکمل علاج کرائے گی اور اس کے علاوہ بھی مجھ سے جو ہو سکا میں کروں گا۔ امید ہے وہ صحت یاب ہو جائیں گی۔پوجا ٹی بی جیسے موزی مرض میں مبتلا ہیں اور ممبئی کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ 15 دن سے زیر علاج ہیں جہاں پوجا کے شوہر اور بھائی انہیں بے یار و مدد گار چھوڑ گئے تھے۔ پوجا نے علاج کے لیے بیرون ملک مقیم اپنے رشتہ داروں سے بھی مدد کی درخواست کی تھی لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کے لیے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…