ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امیتابھ بچن اپنی فلم ’’ شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیرپر پریشانی کا شکار

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر 50 سال سے راج کرنے والے امیتابھ بچن اپنی فلم ’’ شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیر ہونے پر اضطراب و پریشانی کا شکار ہو گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ’’ شو بائٹ‘‘ کی ریلیز کے لیے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فلم کو ریلیز کرنے کی پْر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہِ مہربانی ۔ براہِ مہر بانی ۔براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے۔

جس کی تیاری کے لیے بہت محنت کی گئی ہے اور تکلیفیں اْٹھائی ہیں۔ تخلیقی کام کا قتل نہ کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر پروڈکشن ہائوس کے درمیان قانونی جنگ ہو تاہم وجہ جو بھی ہو اسٹار اداکار کی بے چینی اور اضطراب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اپنی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کے لحاظ سے منفرد ہوگی۔شو بائٹ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ’’ خودی‘‘ کی تلاش میں دربدر پھرتا ہے وہ کبھی خود کو صحرا میں ڈھونڈتا ہے تو کبھی اپنے نفس کو پہاڑوں اور میدانوں میں تلاش کرتا ہے کبھی جنگلوں میں اپنی ذات کی تلاش میں دن و رات ایک کرتا ہے تو کبھی پْر ہجوم بستی میں مراقبہ کرتے ہوئے خود میں جھانکتا ہے اور وہ اپنے خالق کی سب سے احسن تخلیق کی وجہ جاننے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتا ہے۔فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار نے اپنے ذات کی تلاش میں بھٹکتے شخص کی کہانی کو خوبصورتی سے فلمایا ہے۔ اس فلم کو امیتابھ کی آپ بیتی بھی کہا جارہا ہے، فلم کے نغموں کے بول معروف شاعر گلزار نے لکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…