اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

کانز کے ریڈ کارپٹ پرسیلفی لینے پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)دنیا کے معروف فلمی میلے کانز کی انتظامیہ نے رواں برس ہونے والے میلے کے دوران ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی۔ رواں برس کانز کا 71 واں میلا 8 مئی سے شروع ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا-ساتھ ہی کانزانتظامیہ نے آفیشلی طور پر میلی کے آغاز سے قبل صبح کے وقت میں ہونے والی پریس کانفرنسز اور فلموں کی اسکریننگ پر بھی پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ کانز انتظامیہ نے 2015 میں بھی میلے کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔انتظامیہ نے یہ پابندی 2015 میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے مختلف اداکاروں کے ساتھ لی گئی سیلفیز کے بعد لگائی تھی۔آسکر تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے سیلفیز لیے جانے پر انتظامیہ کو تنقید نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد کانز انتظامیہ نے فیسٹیول کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد کی تھی۔کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیری فریماکس نے ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔شوبز نشریاتی ادارے ’ورائٹی‘ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران تھیری فریماکس نے کہا کہ کسی بھی اداکار یا مہمان کو ریڈ کارپٹ کے دوران سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح فلم کے پہلے دن کانز انتظامیہ کی جانب سے شام کے وقت میں ہونے والے پریمیئرز سے قبل کسی کو بھی صبح کے وقت میں پریس کانفرنس کرنے یا فلم کی اسکریننگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تھیری فریماکس نے وضاحت کی کہ رواں برس مئی میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کی نئی منصوبہ بندی کے تحت صحافی اور تنقید نگاروں کو مرکزی ہال کے بجائے ’ڈیبوسی ہال‘ میں فلمیں دکھائی جائیں گی، جب کہ اسی دوران ہی میلے میں شامل مہمان مین ہال کے باہر ورلڈ پریمیئرز دیکھ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے کانز فلم فیسٹیول کے نظم و ضبط و خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

تھیری فیریماکس نے سیلفی کو ’مضحکہ خیز یا خراب عادت کی بیماری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریمیئرز سے قبل کسی کو بھی ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ریڈ کارپٹ کے علاوہ کانز فیسٹیول کے دوسرے حصوں میں سیلفی لینے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔خیال رہے کہ رواں برس کانز کا 71 واں میلا 8 مئی سے شروع ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…