بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئے شو میں بھی پریشانیوں نے کپل کا پیچھا نہ چھوڑا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے بند ہوجانے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والا نئے شو کی راہ میں بھی مشکلات حائل ہوگئیں۔بھارت کے مقبول کامیڈین کپل شرما اپنے مشہور کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کرنے جارہے تھے جس میں سدھو نے بھی اپنی ہنسی کا تڑکا لگانے کی تیاری پکڑ لی تھی بلکہ ایک شو کی ریکارڈنگ بھی کرالی تھی۔

لیکن گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر جاری کپل شرما اور سنیل گروور کی جنگ نے نئے شو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شو کو منسوخ کرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ ‘کے نام سے شروع ہونے والا شو کپل اور سنیل گروور کے جھگڑے کی نظر ہوگیا جس وجہ سے 25 مارچ کو شروع ہونے والا پہلا شو بھی منسوخ کردیا گیا بلکہ اْس سے قبل ہونے والی کپل کی پریس کانفرس بھی منسوخ کردی گئی۔نجی چینل کے ترجمان کے مطابق چینل کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جس کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا جس وجہ سے شو میں فلم ’باغی ٹو‘ کی کاسٹ کی ریکارڈنگ کا وقت تبدیل کیا گیا بلکہ پریس کانفرس کو بھی منسوخ کردیا گیا جب کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…