اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھرمندر اور ریکھا کئی سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں دھرم جی کے نام سے مشہور دھرمندر کی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کے تیسرے سیکوئل میں ماضی کی جوڑی دھرمندر اور ریکھا لمبے عرصے کے بعد فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر جہاں اپنی اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں وہی اْن کی فیملی فلم ’یملا پگلا دیوانہ ‘ کا بھی مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس بار فلم کے تیسرے سیکوئل’ یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کو ماضی کے مشہور گیت کا ریمیک شامل کرکے منفرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے ‘میں ماضی کے مشہور گیت ’رفتا رفتا دیکھو آنکھ میری لڑی ہے‘ کو ایک بار پھر دھرمندر اورریکھا پر نئے انداز میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ریکھا نے گانے کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔رپورٹس کے مطابق کشور کمار کے گائے ہوئے ماضی کے اس گیت میں ریکھا کے ساتھ دیگر اور اداکاروں کی انٹری بھی متوقع ہے جب کہ فلم میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور سناکشی سنہا بھی ایک گیت میں جلوے بکھیرے گیں۔واضح رہے کہ دھرمندر اور ریکھا فلمی کیریئر میں 12 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں جب کہ ’یملا پلگلا دیوانہ پھر سے‘ 2 اپریل 2018 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…