بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پریانکا اور سلمان خان 10 سال بعد رومانس کرتے نظر آئیں گے

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سلمان خان بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے ساتھ 10 سال کے وقفے کے بعد اسکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور سلمان خان آخری بار 2008 میں ’گاڈ تسی گریٹ ہو‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اس سے قبل دونوں 2007 میں ’سلام عشق‘ اور 2004 میں ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اب دونوں قریبا ایک دہائی بعد آنے والی فلم ’بھارت‘ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ جہاں پریانکا چوپڑا اور سلمان خان 10 سال بعد ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، وہیں یہ فلم سلمان خان کے کیریئر کی بھی مہنگی ترین فلم بننے جا رہی ہے۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق ’بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور اسے فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کیا۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئیں ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا گزشتہ 2 سال سے امریکا میں رہائش پذیر تھیں، وہ 19 مارچ کو ممبئی پہنچیں ہیں۔پریانکا چوپڑا امریکا میں اپنے ایکشن ڈرامہ ’کوانٹیکو تھری‘ سمیت دیگر ہولی وڈ منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا اب جلد ہی’بھارت‘ سمیت دیگر بولی وڈ منصوبوں کی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گی۔اس فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر اس پر 200 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی، جو اب تک کی سلمان خان کی مہنگی ترین فلم بھی ہوگی۔پریانکا چوپڑا قریبا 2 سال بعد کسی بولی وڈ فلم میں کاسٹ ہوئی ہیں، ان کی آخری فلم 2016 میں ’جے گنگا جل‘ ریلیز ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…