ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اداکارہ عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں جس کے باعث انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں آیان مکھرجی کی زیر ہدایت بننے والی فلم’’براہماسترا‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں بلغاریہ میں موجود ہیں۔ جہاں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوکر گرپڑیں جس کے باعث ان کے دائیں بازو اور کندھے پر شدید چوٹیں آئیں اور ان کے بازو پر خون اندرونی طور پر جم گیا ۔عالیہ کے زخمی ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ان کے زخم پر پلاسٹر چڑھادیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ زخمی ہونے کے بعد عالیہ شوٹنگ چھوڑ کرواپس بھارت آئیں گی یا ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ جاری رکھیں گی۔فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں اور اگلے چند ہفتوں تک وہ شوٹنگ نہیں کرسکتیں۔ یہاں تک کہا جارہا ہے کہ زخمی ہونے کے باعث عالیہ بھٹ اب مزید ایکشن سین نہیں فلما سکتیں۔ لہٰذا فلم انتظامیہ کسی دوسرے آرٹسٹ کی تلاش میں ہے جو عالیہ کی جگہ ایکشن سین شوٹ کروائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’براہماسترا‘‘میں عالیہ بھٹ کے مقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…