منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کو معاہدہ کرنے کیلئے ہوٹل بلا کرمبینہ زیادتی ، ہوش آیا تو برہنہ حالت میں تھی ،اداکارہ کے افسوسناک انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ ستارہ بیگ کو بیرون ملک شو کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے ہوٹل بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا نے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی گئی ، اداکارہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دیدی ۔ اداکارہ مدیحہ غوث المعروف ستارہ بیگ کی جانب سے تحریر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 16مارچ کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کررہی تھی

رات دس بجے کے قریب علی ناصر نامی شخص جس نے دبئی میں شو کرانے کی بات کی تھی نے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں اس کا نمائندہ عاطف اس کا انتظار کر رہا ہے جس سے ملاقات کر کے معاہدہ اور پیشگی رقم وصول کرلے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچنے پر ویٹر مجھے کمرے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف عاطف کے نام سے کرایا ۔اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے جس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا ۔ اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی ۔ اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا ۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھی جبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے ۔پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتاؤ گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…