اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آسکر اکیڈمی کے صدر پر خواتین کو جنسی ہراساں کا الزام‘تفتیش شروع کردی گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)فلمی دنیا کے سب سے معبتر اور اعلیٰ اعزاز سمجھے جانے والے آسکر ایوارڈز کے صدر کو بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔ 75 سالہ جوہن بیلے پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ایک ایسے وقت میں لگا ہے جب کہ فلمی دنیا سمیت دنیا بھر میں خواتین کی جانب سے ’می ٹو‘ اور ’ٹائمز اپ‘ نامی مہم زوروں سے جاری ہیں۔

یہ دونوں مہم فلمی خواتین نے مردوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے لیے گزشتہ برس نومبر سے شروع کر رکھی ہیں۔فلمی دنیا میں اداکاراؤں و خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا سب سے پہلا بڑا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں سامنے آیا۔اکتوبر میں کم سے کم 3 درجن اداکاراؤں و خواتین نے 65 سالہ پروڈیوسر ہاری وائنسٹن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔اس واقعے کے بعد کئی اداکاراؤں نے اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا انکشاف کیا اور یوں ’می ٹو‘ اور ’ٹائمز اپ‘ مہم کا آغاز ہوگیا۔اب آسکر کے صدر جوہن بیلے پر بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا کا الزام لگا ہے، جس کے بعد آسکر اکیڈمی نے ان کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔شوبز نشریاتی ادارے ’ورائٹی‘ کے مطابق جوہن بیلے کے خلاف تین خواتین نے ہراساں کرنے کی شکایت کی، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ جوہن بیرلے پر کن خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم اکڈیمی نے یہ تصدیق کی کہ ان کے خلاف 3 شکایات موصول ہوئیں۔آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جوہن بیرلے پر کس نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔آسکر اکیڈمی کا کہنا ہے کہ جوہن بیرلے کے خلاف اکیڈمی ارکان تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بورڈ آف گورنرز کے سامنے پیش کریں گے، جس کے بعد ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…