بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ رواں ماہ 23 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ رواں ماہ 23 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس کی ہدایات سدھارت پی ملہوترا نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار میں اداکارہ رانی مکھرجی جلوہ گر ہوں گی ٗفلم کی کہانی میں ’ہچکی‘ کو انسانی کمزوری کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ برس 19 دسمبر کو ریلیز کیا گیا جسے خوب پذیرائی ملی اور اب فلم کی ریلیز سے قبل رانی مکھرجی اس کی تشہیر کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں۔فلم کی تشہیر کیلئے رانی نے نیا انداز اپنایا ہے اور وہ بالی وڈ اسٹارز سے ان کی ’ہچکی‘ (کمزوریوں) کے حوالے سے پوچھ رہی ہیں کہ کیسے ان اسٹارز نے اس کمزوری پر قابو پایا یا وہ اس سے کیسے نمٹتے ہیں۔رانی مکھرجی نے سب سے پہلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے بات کی اور انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ شاہ رخ کی ‘ہچکی’ یوٹیوب پر دیکھی جاسکتی ہے۔مذکورہ یوٹیوب ویڈیو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ جب ان کے والدین اس دنیا سے اچانک چل بسے تو وہ لمحہ ان کے لیے ‘ہچکی’ تھا جس کے بعد انہیں لگا کہ جیسے سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکے تھے تاہم خدا جب ایک در بند کرتا ہے تو انسان کو ہمت بھی دیتا ہے اور اس کے لیے بہترین فیصلہ کرتا ہے۔شاہ رخ نے کہا کہ اس سب کے بعد انہوں نے اپنے حوصلے کو بلند کیا اور اپنے کیریئر پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی سکھائی گئی باتوں کو اپنی زندگی پر لاگو کیا۔شاہ رخ کے بعد رانی نے کترینہ کیف کی ‘ہچکی کے بارے میں معلوم کیا اور پوچھا کہ انہوں نے اپنی کمزوری کو کیسے ہرایا؟کترینہ نے اپنے کیریئر میں سب سے بڑی ‘ہچکی’ رقص (ڈانس) کو قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی تیلگو فلم کی تو انہیں ڈانس نہیں آتا تھا جس پر کوریوگرافر راجو سندھرام کافی مایوس نظر آئے۔

لیکن انہیں کہا کچھ نہیں۔کترینہ نے بتایا جب میں فلم ’وانٹڈ‘ کے سیٹ پر موجود تھی تو میں نے سنا کہ وہ سلمان خان سے کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی ’زیرو‘ ہے، اسے ڈانس نہیں آتا۔کترنیہ نے رانی مکھر جی کو بتایا کہ اس دن انہوں نے ٹھانی کہ اب وہ ڈانس سیکھیں گی اور اپنے کیریئر کی راہ میں حائل کمزوری کو ختم کر دیں گی جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ ڈانس کلاسز لینا شروع کی اور صبح 7 بجے سے سہ پہر 1 بجے تک صرف ڈانس سیکھتی رہیں اور کترینہ ’کالا چشمہ‘، ’شیلا کی جوانی‘ اور ’کملی‘ جیسے گانوں میں ڈانس کرکے اپنے آپ کو ثابت کر چکی ہیں کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…