منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

رادھیکا آپٹے نے غیر اخلاقی حرکت پر ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم ’پیڈ مین‘ میں ایکشن ہیرو اکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی رادھیکا آپٹے نے ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا۔ بھارت میں آئے روز خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اداکارائیں بھی اس سے محفوظ نہیں جب کہ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی سماجی مسائل پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے بھی جنسی ہراسانی سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رادھیکا آپٹے نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تھیں جہاں تامل انڈسٹری کے معروف اداکار نے اپنے پائوں سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی اور ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا۔واضح رہے کہ 32 سالہ اداکاری رادھیکا آپتے نے اپنی ایکٹنگ کا سفر ٹھیٹر سے شروع کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد شارٹ فلم اور ویب سیریز میں بھی کام کیا اور وہ بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…