پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

اداکارہ انجلینا جولی کی چوتھی شادی کرنے کی افواہیں

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس کے پہلے مہینے جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ایسی خبروں کی تردید کردی تھی۔

خبریں تھیں کہ اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔ اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے ’ای انٹرٹینمنٹ‘ نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی چوتھی بار شادی کریں گی۔تاہم اس خبر میں بتایا گیا کہ انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔خبر کے مطابق اداکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا، کیوں کہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔ای انٹرٹینمنٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے ’گوسپ کاپ‘ نے انجلینا جولی کی چوتھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔خیال رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔انہوں نے 14 برس کی چھوٹی عمر سے ہی محبتیں کرنا شروع کی تھیں۔

انجلینا جولی نے پہلی شادی 1996 میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز و اداکار جونی لی ملر سے کی تھی، جو محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں میں 2000 میں طلاق ہوگئی۔انجلینا جولی نے دوسری شادی فلم ساز، موسیقار و اداکار بلی باب تھورنٹن سے 2000 میں شادی کی، جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ یعنی 3 سال چلی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی۔انجلینا جولی نے تیسری شادی 2014 میں اداکار براڈ پٹ سے کی، جو تین سال تک چلنے کے بعد 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔اگرچہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے باقاعدہ شادی 2014 میں کیں، تاہم ان کے درمیان تعلقات 2005 میں ہی استوار ہوئے تھے۔اب اداکارہ چوتھی شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں اور ذرائع کے مطابق انجلینا جولی اب آخری بار شادی کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…