منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار نریندرا جھا 55 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں رئیس ، قابل اور حیدر جیسی کامیاب فلموں میں پولیس آفیسر اور گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دینے والے اداکار نریندرا جھا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اداکار اپنے فارم ہاو?س میں تھے جہاں انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انھیں فوری اسپتال لے

جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔نریندرا کے انتقال پر فلم و ڈرامہ پروڈیو سر ایکتا کپور نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کیپٹن ہاو?س سے اتیہاس میں وہ واحد اداکار تھے جن کے ساتھ میں نے کام کیا۔اداکار منوج باجپائی نے اس خبر پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا نریندرا کی موت ناقابل یقین ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا ہو رہا ہے۔اداکار روہت رائے نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ نریندرا جھا ہمیں چھوڑ کر جا چکے ہیں وہ انتہائی قابل احترام اور ذہین انسان تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…