اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامر خان نے نے فلموں میں اپنا معاوضہ بتادیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ منائی اور انہوں نے ہر سال کی طرح رواں برس بھی اس موقع پر صحافیوں کو مدعو کیا۔رواں برس انہوں نے اپنی 53 ویں سالگرہ پر بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا، جہاں انہوں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کرن را کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، جس کے بعد صحافیوں سے رسمی گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب بولی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراں کے معاوضے میں فرق سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔عامر خان کی فلمیں اگرچہ ریکارڈ کمائی کرتی ہیں، تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں کا معاوضہ لینا بند کردیا ہے۔جی ہاں، عامر خان کے مطابق وہ کئی سال سے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہی لیتے بلکہ وہ فلم کی کمائی سے ہی کماتے ہیں۔ عامر خان نے اپنی فیس سے متعلق وضاحت کی کہ انہوں نے کئی سال سے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بند کردیا ہے، کیوں کہ اب وہ فلموں میں شیئرز کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کے مطابق ان کا معاوضہ یا کمائی فلم کی کمائی پر منحصر ہوتی ہی، فلم جتنا زیادہ کمائی گی وہ بھی اتنا ہی زیادہ کمائیں گے، اگر فلم نہیں کمائے گی تو وہ بھی نہیں کمائیں گے۔یعنی کہ مسٹر پرفیکشنسٹ فلم کا 20 کروڑ روپے معاوضہ لے کر اپنی کمائی کم نہیں کرتے بلکہ وہ فلم کی کمائی کے حساب سے شیئرز کا منافع حاصل کرتے ہیں۔عامر خان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے دنیا بھر سے 21000 کروڑ سے زائد جب کہ صرف چین سے 1200 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی، اسی طرح ان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے سے زائد پیسے بٹورے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…