منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ٹائیگر زندہ ہے میں بحیثیت جاسوس پاکستانی لڑکی زویا کا کردار نبھایا تھا جسے فلمی مداحوں نے خوب پسند کیا جس کے بعد وہ اپنے نئے پروجیکٹ میں بھی پاکستانی لڑکی بنیں گی۔

معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مقبول ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ کی سیکوئل تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشہور پرودکشن ہاؤس نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس سے قبل ہی کاسٹ کے حوالے سے خبریں بریک کر دیں۔معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم میں جہاں اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی وہیں بالی ووڈ دبنگ خان ایک بچی کے باپ کا کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ‘ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…