منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اجے دیوگن نے کپل شرما سے ایک سالہ پرانا بدلہ لے لیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کپل شرما پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے ان سے ایک سال پرانا بدلہ لے لیا۔سال 2017 بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما کے لئے بہت برا ثابت ہوا کیوں کہ سال کے ابتدا میں ہی ساتھی اداکار سنیل گرور کے ساتھ ہونے والے جھگڑے نے کپل کے کیریئر اور صحت دونوں پر گہرے اثرات مرتب کیے اور اسی وجہ سے وہ متعدد بار اپنے کامیڈی شو کے سیٹ پر بے ہوش بھی ہوئے۔

خرابی صحت کے باعث کئی بار بالی ووڈ اسٹارز کو شو پر مدعو کرنے کے باوجود وہ خود سیٹ پر نہیں پہنچ سکے اور ایسا ہی کچھ اجے دیوگن کے ساتھ بھی ہوا، گزشتہ برس جب وہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ پر پہنچے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد جب کپل سیٹ پر نہیں آئے تو اجے دیوگن غصے میں وہاں سے چلے گئے تاہم ایک برس گزر جانے کے بعد بالآخر اجے دیوگن نے کپل سے اپنا بدلہ لے لیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دراصل کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی ہے۔ ویڈیو میں کپل شرما اجے دیوگن کو فون کرکے انہیں اپنے شو پر مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اجے دیوگن انہیں بالکل اسی طرح انتظار کراتے ہیں جس طرح کپل نے انہیں کرایا تھا۔ جس پر کپل شرمندہ لہجے میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں اتنا بھی برا نہیں ہوں میرا وقت برا تھا اب پچھلی تمام باتوں کو بھول جائیں۔واضح رہے کہ کپل شرماکا نیا مزاحیہ شو’’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘‘ نجی چینل سے آن ایئر ہوگا تاہم ابھی شو کے نشر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…