منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ اب چین میں بھی رنگ جمائے گی

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

بیجنگ (این این آئی)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ بھارت میں کامیابی کے بعد اب چین میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔صبا قمر نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز گزشتہ برس اداکار عرفان خان کے مدمقابل فلم ’ہندی میڈیم‘ سے کیا تھا۔ہندی میڈیم میں دونوں کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا، فلم نے باکس آفس پر بھی دھوم مچائی اور 70 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سپر ہٹ کہلائی۔

فلم نے مشہور ’فلم فیئر ایوارڈز‘ میں بہترین فلم و بہترین اداکار کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ صبا قمر نے بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی حاصل کی تاہم وہ ایوارڈ ان کے نام نہ ہوسکا۔بالی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد فلمسازوں نے اب ہندی میڈیم کو اپریل میں چین میں بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کو چینی زبان میں ڈب کرکے 4 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا جو رواں سال عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اور سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی تیسری بالی وڈ فلم ہوگی۔فلم کا چینی زبان میں تشہیری پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…