منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میں نے اسلام کیوں قبول کیا؟دوروز قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونیوالی اداکارہ دیپکا کاکڑ کے چند جملوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی )بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑکی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کے فیصلے کو بھی خوب سراہا گیا لیکن ہر کسی کے ذہن میں یہ ایک بات ضرورتھی کی کیا اداکارہ نے اسلام قبول کر لیاہے ؟ تاہم اب اس سوال کا جواب انہوں نے دے دیاہے ۔اداکارہ دپیکا کاکڑ حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں میں اسلام قبول کر چکی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ‘

تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید نجی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔دپیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے فائزہ رکھ لیا ہے، اسلام قبول کرنے کے معاملے پر میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ یہ میرا نجی معاملہ ہے اور کسی کو اس پر بولنے کا کوئی حق نہیں، اس لیے میڈیا کے سامنے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کررہی ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ مداح اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکار اپنی خوشیاں اور غم اُن کے ساتھ ہی بانٹتے ہیں اس لیے انہیں صرف اچھا کام کرنے والا اداکار ہی پسند آتا ہے، میں اسلام قبول کرنے پر فخر محسوس کررہی ہوں اور اس بات کی خوشی ہے کہ اب درست سمت کا تعین کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے ساتھی فنکار شعیب گزشتہ کئی برس سے ایک ساتھ کام کررہے تھے بعد ازاں دونوں نے 22 فروری کو شادی کا اعلان کیاتھا۔جبکہ ان دونوں کی شادی اسلامی طریقہ سے سر انجام پائی تھی ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…