بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بونی کپور کا سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ انڈسڑی سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کو افسردہ کرجانے والی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپراسٹار سری دیوی کے انتقال کی خبر نے جہاں دنیا بھرمیں موجود ان کے پرستاروں کو افسردہ کیا وہیں ان کے خاوند بونی کپور بھی زندگی کی ہمسفر کے بچھڑنے پر خاصی دکھی ہیں اسی وجہ سے انہوں نے سری دیوی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور معروف پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے بعد اپنے ساتھ گزارے گئے لمحات کو تازہ کرنے کے لئے سری دیوی کی زندگی اور اْن کے فنی سفر پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے دوست اور سری دیوی کی مشہور زمانہ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کے ہدایت کار شیکھر کپور سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سری دیوی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں ان کی زندگی سے وابستہ نایاب ترین فوٹیج، تصاویر اور آوازیں شامل کی جائیں گی جب کہ شیکھر کپور کا کہنا ہے کہ ان کی جوڑی بہت اچھی تھی اور بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، اب وہ اْن سنہرے لمحات کی یادوں کے سہارے وقت گزارنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ پر اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک راج کرنے والی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی 24 مارچ کو دبئی کے ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…