ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

گائیکی کو کبھی پروفیشن نہیں بنانا چاہتا تھا‘عالمگیر طبیعت اب بہتر ہے، تین چار گھنٹے مسلسل کھڑے ہو کر پرفارم کرسکتا ہوں‘پاپ گلوکار

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے ممتاز پاپ گلوکار عالمگیر نے کہا بچپن سے ہی گٹار بجانے اور گنگنانے کا شوق تھا اور یہ بات حقیقت ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ عالمگیر نے کہا طبیعت کی ناسازی کے باعث ماضی میں تسلسل کیساتھ پرفارمنس نہیں دے سکا لیکن اب بہتر ہوں اور تین چار گھنٹے مسلسل کھڑے ہوکر پرفارم کرسکتا ہوں۔انہوں نے انکشا ف کیا کہ میں کبھی گائیکی کو اپنا پیشہ نہیں بنانا چاہتا تھا لیکن پھر زندگی میں ایسا موڑ آیا کہ اسے اپنا پیشہ بنانا پڑا، اب تو مجھ پر فلم بھی تیار کی جارہی ہے جو جلد منظر عام پر آئیگی۔عالمگیر نے کہا مجھے اس مقام تک پہنچانے میں میرے مداحوں کا بڑا عمل دخل ہے ،ماضی کے لیجنڈ گلوکاروں کی آواز کو پسند کرتا ہوں جبکہ نوجوان سنگرز جو آجکل اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہیں، میرا ماننا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…