منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم’ ’زیرو‘ ‘ کے سیٹ سے کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہوگئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ سے اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز فلموں کی دلچسپی اور جستجو بڑھانے کے حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہر کردار اور فلم کی کہانی کو راز رکھتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کے سیٹ سے کترینہ کیف کی تصاویر لیک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’زیرو ‘ کے سیٹ سے کترینہ کیف کی لیک ہونی والی تصاویر میں اداکارہ ہاتھوں میں چوڑیاں ،ماتھے پر بندیا اور حسین کرتے میں ملبوس نظر آرہی ہیں جو بظاہر دیکھنے میں دلہن کی شوٹ کا سین معلوم ہوتا ہے۔دوسری جانب فلم کے ہدایت کار انند رائے نے فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم ’زیرو‘ میں کترینہ شاہ رخ کے بجائے ابھے دیول کے ساتھ رومانس کریں گی جوکہ نہ صرف کترینہ بلکہ ابھے دیول کے مداحوں کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اْن کے مد مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…