لاہور (آن لائن) عالمگیر شہرت یافتہ گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور شدید علیل ہیں۔ ڈی جی پِلاک نے ان کے لئے مدد کی سمری سیکرٹری انفارمیشن کو بھیجی جس کی وجہ سے سی ایم پنجاب نے ان کے مفت علاج کی سمری منظور کر لی ہے۔اس حوالے ڈی جی پلاک نے کہا سینئر فنکار ہمارے ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔ان کی خدمت کیلئے ہماری تمام تر توانائیاں حاضر ہیں۔
جن لوگوں نے شعبہ فن کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے اب ان کی خدمت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داروں میں شامل ہے۔مہدی حسن کا موسیقی کی دنیا میں بڑا نام ہے وہ عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان کا ذریعہ بنے ہیں اب ان کے بعد ان کی فیملی کی ہر طرح کی سپورٹ کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔آصف مہدی کی طبی امداد کیلئے سمری ارسال کی گئی تھی جو اب منظور ہو چکی ہے۔