منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم’’پری‘‘دیکھنے پر ڈرگیاتھا‘ اپنی بیوی انوشکا پر فخر ہے‘ ویرات کوہلی

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہیکہ فلم پری دیکھنے کے بعد وہ تھوڑے ڈر گئے لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا پر فخر ہے۔انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی تیسری فلم ’’پری‘‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی، ان کے شوہر ویرات کوہلی نے فلم دیکھنے کے بعد اسے انوشکا کی اب تک کی بہترین اداکاری قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد میں نے اتنی اچھی فلم دیکھی ہے۔

ہاں! فلم دیکھنے کے بعد میں تھوڑا ڈر گیا تھا لیکن مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے۔دوسری جانب فلمی تجزیہ کاروں نے فلم کا اسکرپٹ کمزور قراردیتے ہوئے انوشکا کی اداکاری کو سراہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انوشکا کی اداکاری ’’پری‘‘کی ڈوبتی ہوئی کشتی کیلئے سہارا ثابت ہوئی ہے۔ جب کہ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی انوشکا کی’’پری‘‘کو اوسط درجے کی فلم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم’’پری‘‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں کالے جادو کے استعمال کے ساتھ فلم کے مکالمے اور مناظر مذہب، سماجی اور اخلاقی اقدار پر پورے نہیں اترتے یہی وجہ ہے کہ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…