اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سری دیوی کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ روپے اور ان کی کل آمدنی247 کروڑ تھی

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی صرف دل سے امیر نہیں تھیں بلکہ ان کے پاس اچھی خاصی جائیداد بھی تھی۔24 فروری کو اپنے گھروالوں سمیت مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے رخصت ہونے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کا ان کے چاہنے والوں کو اب بھی یقین نہیں ہورہا ہے۔ سری دیوی کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

جب کہ کئی بار انہوں نے فلموں میں ہیرو کے مقابلے میں بھی زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔ سری دیوی نے اداکارہ کے علاوہ بطور ماڈل بھی کام کیا جب کہ وہ فلم پروڈیوسر بھی رہ چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’انگلش ونگلش‘‘کے بعد ان کی سالانہ آمدنی 13 کروڑ روپے تھی جب کہ ان کی کل آمدنی247 کروڑ تھی جس میں ان کے پرتعیش بنگلے اور مہنگی کاریں بھی شامل ہیں۔ سری دیوی کے پاس7 کاریں تھیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 9 کروڑ تھی جن میں دو بینٹلی، اوڈیز اورفورڈز کاریں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 3 خوبصورت بنگلے تھے۔ سری دیوی بالی ووڈ کی وہ پہلی سپر اسٹار تھیں جنہوں نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کیا تھا۔ 1985 سے 1992 تک وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں۔اس کے علاوہ سری دیوی وہ پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے لیے وینیٹی وین بنوائی جس کے بعد یہ ٹرینڈ چل پڑا اور آج تقریباً ہر اداکار کے پاس اپنی وینیٹی وین ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت کے بعد ان کی جائیداد ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اور جھانوی کپور کو منتقل کی جائے گی جبکہ ان کے شوہر بونی کپور اس میں حصے دار نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…