اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ شریا سرن رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ شریا سرن جن کی شادی اور تعلقات گزشتہ چند ماہ سے خبروں میں ہیں ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ رواں ماہ مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔خیال رہے کہ شریا سرن نے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات 2001 سے زمانہ طالب علمی سے کی تھی، تاہم 2003 میں انہوں رومانٹک کامیڈی فلم ’تجھے میری قسم‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد شریا سرن نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کرنے کے بعد وہ متعدد بولی وڈ فلموں میں بھی نظر آئیں۔

شریا سرن نے جہاں بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں انہوں نے متعدد آئٹم نمبرز پر بھی پرفارمنس کی۔ان کی معروف بولی وڈ فلموں میں ’اوہ مائی گاڈ‘ اور ’درشیام‘ شامل ہیں، انہوں نے ضلع غازی آباد میں بھی آئٹم گانا گایا۔اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں ان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’درشیام‘ نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی۔شریا سرن کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔اگرچہ ماضی میں اداکارہ اپنی شادی سے متعلق خبریں شائع کرنے اور سوالات پوچھنے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار بھی کرچکی ہیں، تاہم اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ مارچ میں شادی کریں گی۔ہندوستان ٹائمز نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے ’ممبئی مرر‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شریا سرن کی شادی کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر ادیپور میں 17 سے 19 مارچ تک جاری رہیں گی۔وہ اپنے دیرینہ غیر ملکی صنعتکار دوست سے شادی کریں گی۔ان کی شادی روسی کاروباری و اسپورٹس مین اینڈریو کوسوو سے ہوگی، جن کے ساتھ وہ متعدد بار دیکھی جاچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…