منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم ڈیڈ پول2 کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر آگیا

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

لاس اینجلس (این این آئی)مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ڈیڈ پول کی سیکوئل فلم ‘ڈیڈ پول2 ‘ کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے.

تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کی نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے۔اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے گاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ڈیوڈ شیونے من کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…