بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عامر خان کا رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے سے انکار

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کیلئے اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ بھارت کی میگا بجٹ فلم ہے جس میں دونوں اداکاروں کے کئی روپ دیکھنے کو ملیں گے۔میگا بجٹ فلم کی نمائش کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا۔

لیکن ایک بار پھر ناگزیر وجوہات کی بناء پر فلم کی نمائش ٹل گئی ہے۔فلم ’2.0‘ کے فلم ساز نمائش دیوالی کے موقع پر کرنا چاہتے ہیں تاہم اس دوران باکس آفس پر ان کا مقابلہ عامر خان سے متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم کیلئے عامر خان نے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے تاہم اس کے باوجود فلم ’2.0‘ کے فلمساز یش راج فلمز سے ان کی فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے مدمقابل امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ مسٹر پرفیکشنسٹ نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان 2 سال قبل ہی کردیا تھا۔عامر خان کے انکار کے بعد دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز سے باکس آفس پر رواں سال کے سب سے بڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے لیکن تاحال فلم ’2.0‘ کی ریلیز کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…