منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑی اسکرین پر دوبارہ آنا میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا، جیا علی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بڑی اسکرین پر دوبارہ آنا میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں جیا علی نے کہا کہ میں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔ اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیا اورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی اسکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کیلیے منتخب ہوئی۔ پہلی ہی فلم نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماریشس جیسی دنیا کی خوبصورت لوکیشن پر عکسبند ہونے والی فلم نے جہاں مجھے ایک نئی پہچان دی، وہیں مجھے اپنی کامیابی کی ذمے داری بھی محسوس ہونے لگی۔جیا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے میرانام تو ہو لیکن اس کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بھی روشن ہو۔ اس سلسلہ میں جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میری پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے، جوکسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلیے سب سے ضروری بات ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…