اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ چلتی ٹرین میں ہراسانی کا شکار

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کی ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنوشا سنتوش کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔خود کو سیکولر ملک کہنے والے بھارت میں جہاں فلموں میں رقص میں عریانی اور ماڈرنزم کو دکھایا جاتا ہے وہیں دوسری جانب بھارت میں آئے روز زیادتی اور ہراسانی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہالی ووڈ میں کئی اداکارائوں کے ساتھ تو جنسی زیادتی کی خبریں زیر گردش تھیں وہیں اب بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ بھی چلتی ٹرین میں ہراسمنٹ کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ اْس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جارہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالا شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ اْن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے بلکہ ان کے جرات مندانہ عمل سے معاشرے میں اس طرح کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…