ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جاوید شیخ کی حرکت کو غلط رنگ نہ دیا جائے ،ماہرہ خان

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ماہرہ خان خاموش نہ رہ سکیں۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں سجنے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والیمتعدد اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پرایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہیں جاوید شیخ اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم ’’ورنہ‘‘کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ماورہ حسین اور جاوید شیخ نے دیا، تاہم ماہرہ جب اسٹیج پراپنا ایوارڈ وصول کرنے پہنچیں توپہلے ماورا حسین کے گلے ملیں اور ان کے گال پر پیار کیا، بعد ازاں جاوید شیخ سے گلے ملیں، جاوید شیخ نے بھی ماورا کی طرح ان کے گال پر پیار کرنے کی کوشش کی لیکن ماہرہ انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور ماورا سے ایوارڈ وصول کیا۔ تاہم یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کی اس حرکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی، کسی نے کہا جاوید شیخ شاید ماہرہ کے کان میں کچھ کہنا چاہ رہے تھے، کسی نے کہا جاوید شیخ کی اس حرکت سے رنبیر کپور کو دھچکا پہنچے گا،جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید شیخ پر جنسی ہراسانی کا کیس ہونا چاہئے۔ تنقید جب حد سے بڑھ گئی تو ماہرہ خان کو میدان میں آنا ہی پڑا، انہوں نے جاوید شیخ پر تنقید کرنے والوں کو کہا میرے آس پاس کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں، چیزوں سے باخبر رہنا اور ان پر اپنی رائے دینا بہت اچھی بات ہے لیکن خدا کیلئے ہر چیز کو خبر بنانے کیلئے استعمال مت کریں۔ جاوید شیخ ہماری انڈسٹری میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہم سب کے استاد ہیں اور میں ہمیشہ ان کی ضمانت دوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…