اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لوگوں کی ماہرہ پر تنقید، مداح مہوش سے زیادہ سجل کیلئے پریشان

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے والی ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جب کہ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداح مہوش حیات سے زیادہ سجل علی کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔اگرچہ کچھ صارفین نے بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ مہوش حیات کو نہ دیے جانے پر دکھ کا اظہار بھی کیا، تاہم بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ نہ جیت پانے پر زیادہ تر لوگ سجل علی کے لیے پریشان نظر آئے۔

خیال رہے کہ 20 فروری کو ہونے والے 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ’صبا قمر‘ کو ان کے ڈرامے ’باغی‘ پر دیا گیا۔جب کہ بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ ’ماہرہ خان‘ کو ان کی فلم ’ورنہ‘ پر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’اوور ایکٹ‘ اداکارہ قرار دیا۔جب کہ متعدد صارفین نے مہوش حیات کو ان سے بہتر قرار دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کیا کہ انہیں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ نہیں دیا گیا۔اگرچہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ جیتے، تاہم یہ فلم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے میں ناکام رہی۔اس فلم کو ’بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکارہ‘ کے ایوارڈز دیے گئے۔فلم میں اداکاری دکھانے والے ہمایوں سعید نے ’بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ لیتے وقت مہوش حیات کی اداکاری کی تعریف بھی کی، اور اعتراف کیا کہ مہوش حیات کی وجہ سے ہی وہ فلم میں بہترین اداکاری کرنے کے قابل ہوئے۔ہمایوں سعید کی اس تقریر کی ویڈیو مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں کئی مداحوں نے انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ نہ دیے جانے پر دکھ و غصے کا اظہار کیا۔مہوش حیات نے اپنی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو چار ایوارڈ ملنے پر مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے خود کو ایوارڈ نہ ملنے پر کوئی بات نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…