بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

بھارتی موسیقار بھی راحت فتح کی حمایت میں ڈٹ گئے

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کے ہدایت کار کے بعد اب بھارتی موسیقار بھی پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور ان کی آواز میں ریکارڈ شدہ گانے ’اشتہار‘ کو فلم کا حصہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریلیز ہونے والا گانا ’اشتہار‘ بے حد مقبول ہو رہا ہے اور اب تک یوٹیوب پر اسے 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

پاکستانی گلوکار کے گانے کی مقبولیت بھارتی انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے اس گانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کی جانب سے بے جا تنقید پر گزشتہ روز فلم کے ہدایت کار چکری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر کب تک فنکاروں کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا رہے گا، ہم نے ایک تفریحی فلم بنائی ہے اور اْمید کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ناظرین کو بہت پسند آئے گی۔ہدایت کار کے بعد گانا بنانے والے موسیقار شمیر ڈنڈن بھی راحت فتح علی خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور بی جے پی کے بلاجواز مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ گانے کو فلم سے نہ نکالنے پر ڈٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان اور غلام علی جیسے گلوکار ہمارے لیے تحفے ہیں اور ہم بھارت میں ان کے گائے ہوئے گیتوں سے محبت رکھتے ہیں، ہم پاکستانی فنکاروں کے خلاف نہیں اور میں بذات خود راحت فتح علی خان کی بہت عزت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شمیر ڈنڈن اور راحت فتح علی خان نے ایک ساتھ کام کیا ہو، قبل ازیں 2014ء میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گانے ’ضروری تھا‘ میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا اور گانے کو کروڑوں بار یوٹیوب پر دیکھا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو نیو یارک‘‘ میں شامل راحت فتح علی خان کے گانے ’اشتہار‘ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاک بھارت سرحد پر تناؤ ہے تو بھارتی فلم انڈسٹری کو کوئی ضرورت نہیں کہ ایک پاکستانی کو کام کے لیے بلائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ میں شامل ایک گیت میں راحت فتح علی خان کی آواز شامل ہے جسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…