پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش پر ماہرہ خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی وجہ سے ماہرہ خان کو بھی خاموشی توڑنا پڑ گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایکسپو سینٹر میں سجنے والی لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکاروں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیے گئے وہیں پر جاوید شیخ

اور ماہرہ خان بھی لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم ’’ورنہ‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، یہ ایوارڈ انہیں ماورہ حسن اور جاوید شیخ نے دیا، جب ماہرہ خان سٹیج پر اپنا ایوارڈ حاصل کرنے آئیں تو پہلے ماورا حسین کے گلے ملیں اور ان کے گال پر پیار کیا، بعد ازاں جاوید شیخ سے گلے ملیں، جاوید شیخ نے بھی ماورا کی طرح ان کے گال پر پیار کرنے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر اداکارہ ماہرہ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں اور ماورا سے ایوارڈ وصول کیا لیکن یہ منظر کیمرے نے محفوظ کر لیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس پر سوشل میڈیا کے صارفین نے جاوید شیخ پر خوب تنقید کی، ہر کسی نے اپنے اپنے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید شیخ پر جنسی ہراسانی کا کیس ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو ماہرہ خان بھی میدان میں آ گئیں اور انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے آس پاس کچھ ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کا کوئی مطلب نہیں، چیزوں سے باخبر رہنا اور ان پر اپنی رائے دینا بہت اچھی بات ہے لیکن خدا کے لیے ہر چیز کو خبر بنانے کے لیے استعمال مت کریں۔ جاوید شیخ ہماری انڈسٹری میں لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہم سب کے استاد ہیں اور میں ہمیشہ ان کی ضمانت دوں گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…