منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکار نعمان اعجاز کا لکس اسٹائل ایوارڈ منتظمین پر اظہار ناراضگی

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے منتظمین پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘سوشل میڈیا ایوارڈز’ قرار دے دیا۔لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ایک روز قبل منعقد کی گئی تھی، لیکن اس میں دیئے گئے ایوارڈز پر متعدد اداکاروں اور مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اداکار نعمان اعجاز نے اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

اور لکس اسٹائل ایوارڈز کے منتظیمن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایوارڈز دینے نہیں آتے ، تو ایوارڈز کرتے کیوں ہو۔اصل میں نعمان اعجاز کو شکایت ہے کہ تقریب میں جو ایوارڈز دیئے گئے وہ سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بنا پر دیے گئے ہیں جب کہ ایوارڈ کا فیصلہ اداکاری اور کام کی بنیاد پر کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے شکایت کی کہ یہ بہت غلط بات ہے کہ ڈراموں کی ریٹنگ کی وجہ سے ایوارڈز دیے جارہے ہیں، میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس بنیاد پر ججز نے لکس اسٹائل ایوارڈز تقسیم کیے۔انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اسٹارز سے زیادہ تو تقریب میں بلاگرز موجود تھے، اسے لکس سوشل میڈیا ایوارڈز کہنا زیادہ درست ہوگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…