بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات اور تنازعات کیلئے مشہور ہیں، اپنے فلمی کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے کے باوجود انہیں متنازع اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ سال ہدایت کار کرن جوہر کو اقرباء4 پرور قرار دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کردیا تھا جس نے فلمی دنیا میں طوفان برپا کردیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کی مداحوں کے لیے حیران کن ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے سیاسی زندگی کا آغاز کریں گی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ادکارہ اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں جب کہ متعدد بار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کرچکی ہیں۔اداکارہ نے اب تک ان خبروں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے اور ان کے قریبی دوستوں نے بھی ایسے کسی فیصلے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…