اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پریا پرکاش کی مقبولیت نے فیس بک کے بانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،فالوورز کی تعداد کہاں تک جا پہنچی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش نے پہلیسنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی

اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پریاپرکاش نیاپنی پہلی فلم ’’اوروآدھارلو‘‘کے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیوکلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔پریاپرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000 تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی، اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مارک زکر برگ نے تقریباً ساڑھے 7 سال قبل فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہے جب کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد محض ایک ہفتے میں 4.5 ملین 45 لاکھ ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…