اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بی جے پی کا راحت فتح علی خان کے گانے پر پابندی کا مطالبہ

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت میں بر سر اقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے فلم ’ویلکم ٹو نیو یارک ‘میں راحت فتح علی خان کے گانے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔راحت فتح علی خان کا شمار ان پاکستانی گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کے بھارت میں کروڑوں مداح ہیں اور ان کا گایا گانا فلم کی کامیابی میں اہم سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کو ان سمیت کسی بھی پاکستانی فنکار کی شہرت ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ان پر پابندی کی بات کرتے رہتے ہیں۔

اس مرتبہ ہندو انتہا پسندوں نے لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی اشتعال انگیزی کو جواز بنا کر پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابل سپریو نے عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو نیو یارک‘‘ میں شامل راحت فتح علی خان کے گانے’اشتہار‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاک بھارت سرحد پر تناؤ ہے تو بھارتی فلم انڈسٹری کو کوئی ضرورت نہیں کہ ایک پاکستانی کو کام کے لیے بلائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ’’ ویلکم ٹو نیویارک‘‘ میں شامل ایک گیت میں راحت فتح علی خان کی آواز شامل ہے جسے فوری طور پر ہٹایا جائے۔فلم کے ڈائریکٹر چکری نے اپنے ایک انٹرویو میں بی جے پی رہنما کے اس مطالبے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر کب تک فنکاروں کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا رہے گا، ہم نے ایک تفریحی فلم بنائی ہے اور اْمید کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ناظرین کو بہت پسند آئے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…