اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی فیشن شو میں حجاب پہن کرشرکت

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)نامور ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی لندن کے فیشن شو میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔اداکارہ لنڈسے لوہان ایک بار پھر حجاب پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہان نے لندن موڈیسٹ فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کی۔ ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

فیشن ویک میں حجاب پہن کر شرکت کرنے کے حوالے سے لنڈسے لوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مکمل لباس نہ پہنیں یا بغیر لباس کے گھومیں۔ فیشن بہت خوبصورت ہوسکتا ہے اگر اس کے پیچھے مضبوط خواتین ہوں۔17 فروری کومنعقدہ لندن فیشن ویک میں دنیا بھر سے مختلف ڈیزائنرنے شرکت کی بعدازاں سوشل میڈیا پر لنڈسے لوہان کی حجاب میں ملبوس تصاویر جاری کی گئیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں 2016ء میں بھی لنڈسے لوہان نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں حجاب پہن کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس کے بعد لنڈسے لوہان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…