بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کے ریمبو کی موت ، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)ہولی وڈ کی مقبول فلم ریمبو سے شہرت حاصل کرنے والے ہولی وڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کے موت کی جھوٹ خبر سے ہلچل مچ گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی و برطانوی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرنے لگیں کہ نامور اداکار سلویسٹر اسٹالون 71 برس کی عمر میں پروسٹیٹ کینسر سے چل بسے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ سلویسٹر اسٹالون نے بیماری کو خفیہ رکھا،

یہاں تک اس کا صحیح طریقے سے علاج تک بھی نہیں کروایا۔خبروں میں دعوی کیا گیا کہ سلویسٹر اسٹالون 19 فروری کی صبح کو چل بسے۔ان کے موت کی خبروں میں زیادہ تر ان کی ایک تصویر کو شیئر کیا گیا، جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر خبریں پھیلنے کے بعد اداکار کے اہل خانہ پریشان ہوگئے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ سلویسٹر اسٹالون کو اپنے زندہ ہونے کی بات بتانے کے لیے ٹوئیٹ کرنی پڑی۔خبریں پھیلنے کے بعد جہاں سلویسٹر اسٹالون نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی، وہیں ان کے بھائی فرینک اسٹالون نے بھی اپنے بڑے بھائی کے موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔سلویسٹر اسٹالون نے ٹوئیٹ کی کہ وہ خیریت سے مضبوط ارادوں کے ساتھ ہیں، وہ اوران کے ساتھی اداکار ٹھیک ہیں۔انہوں نے اپنے 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم لارڈز آف فلیٹ بش کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔ان کے بھائی فرینک اسٹالون نے ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سلویسٹر اسٹالون کی یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے ایک منظر کی ہے، جس میں انہیں میک اپ کرکے کمزور اور تھکا ہوا بنایا گیا ہے۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2016

میں 71 سالہ سلویسٹر اسٹالون کے موت کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔برطانوی نیوز ویب سائٹس کی جانب سے سلویسٹر اسٹالون اور روس کے ایک باکسر سرگئی کوولیف کو لڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جب کہ خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ اداکار باکسر کے مکے لگنے سے چل بسے۔نامور اداکار کے مرنے کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی تھی، جس پر سلویسٹر اسٹالون نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نشریاتی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان دنوں سلویسٹر اسٹالون اپنی آںے والی فلم کریڈ 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…