پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پریانکاکی ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید‘سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑادیا۔نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پریانکا اکثر اپنے بیانات اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کو مذاق کانشانہ بناڈالا۔

حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہوگا تواس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدربن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا نے امریکی صدر کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل پریانکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پریانکا وہ واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگاسکتے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…