پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معیار ی فلم کی پیشکش ہوئی تو کام کروں گی، مہرین سید

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف ماڈل واداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تومیں ضرور کام کروں گی لیکن اس کیلیے مجھے جاندارکہانی اورمضبوط کردار کی تلاش ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں مہرین سید نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معیارمیں بہتری نے مجھے بہت حیران کیا ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے خوبصورت جواب ہے جوپاکستانی فلم میکرز کی صلاحیتوں کی ہمیشہ مخالفت کرتے تھے۔

مہرین سید نے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی شروعات پچاس برس قبل نہیں ہوئی لیکن گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جس طرح کا عروج فیشن انڈسٹری پر آیا ہے، اس کی بڑی وجہ اس سے وابستہ باصلاحیت ڈیزائنرز، ماڈلز اور ایونٹ آرگنائزرز کا بہترین کام ہی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اسی طرح گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی جگہ بنائی ہے۔ جب انھوں نے یہاں کام شروع کیا تو انھیں بہت سی تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اکثرلوگ توفلم بنانے اورفلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر مذاق اڑاتے تھے لیکن آج اس شعبے میں کام کرنا ہرکسی کی اولین خواہش ہے۔مہرین سید نے کہا کہ نامور ماڈلز، ایکٹرز اور ڈائریکٹرز کے علاوہ رائٹرز بھی فلم سے وابستہ ہوچکے ہیں اور بہت سے اس لائن میں کھڑے ہیں، جوکہ بہت خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فلم کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہی نہیں فلم سے وابستہ فنکاروں کی قدروقیمت تو ہالی ووڈ اسٹارز کو ملنے والی پذیرائی سے ہمارے سامنے ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ پڑوسی ملک بھارت کے کچھ فلمی ستارے ایسے ہیں جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں ہیں۔ اسی لیے توفلم کا میڈیم اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…