جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

امیتابھ بچن نے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کوملازمت کی درخواست دیدی

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ان دونوں اداکاراؤں کو ملازمت کی درخواست دیدی۔اصل میں ہوا کچھ یوں کہ بولی وڈ میں قد کے مسائل کا حل دیتے ہوئے اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون عامر خان اور شاہد کپور سے لمبی ہیں لہٰذا انہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں ’ملازمت کی درخواست‘ دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام امیتابھ بچن ہے اور میں 11 اکتوبر 1942 کو الہ آباد میں پیدا ہوا اور میری عمر 76 سال ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 49 برسوں سے فلموں میں کام کررہا ہوں اور تقریباً 200 فلمیں کرچکا ہوں جبکہ مجھے ہندی، انگریزی، پنجابی، بنگالی زبانیں بولنا آتی ہیں اور میرا قد 6 فٹ 2 انچ ہے اور میں آپ لوگوں کے لیے دستیاب ہوں اور آپ لوگوں کو قد کا مسئلہ نہیں ہوگا۔امیتابھ بچن کی جانب کیے گئے اس مذاق کو پڑھنے کے بعد دونوں اداکاراؤں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے مسکرائٹ کا اظہار کیا گیا لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ عامر خان اور شاہد کپور کی جانب سے کیا رد عمل آئے گا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…