اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کی غلطی کے باعث جوہی چاولہ پانچ سال تک ناراض رہیں

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) جوہی چاولہ نے 1986 ء میں فلم ’’سلطنت ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن فلم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے1988 ء میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘ میں اداکار عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاجسے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔انہوں نے متعدد ہندی ،تامل ،کناڈا ،تیلگو ،ملیالم ،پنجابی اور بنگالی فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں ’’ڈر ‘‘ ، ’’ہم ہیں راہی پیار کے ‘‘ ، ’’عشق ‘‘ ،’’رام جانے ‘‘ شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

عامر خان کا شمار بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم انکی جوہی کیساتھ جوڑی ماضی کی سپر ہٹ جوڑی سمجھی جاتی تھی۔ اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کی۔دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے گہرے دوست بن گئے۔ جوہی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے، اگر کسی کو مصیبت میں بلایا جا سکتا تھا تو وہ عامر تھا۔ جوہی کا کہنا ہے کہ وہ فلم عشق کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے 3 سے چار بار لڑے، کچھ تو فلم کا سکرپٹ بھی ایسا ہی تھا اور ہم بھی تھوڑے شرارتی تھے۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایسا واقعہ درپیش آیا جس نے دونوں اداکاروں کے درمیان فاصلے بڑھا دئیے۔ اور جوہی نے راجہ ہندوستانی جیسی فلم میں عامر کے مدمقابل کردار سے انکار کر دیا تھا۔ دونوں کے درمیان لڑائی بڑھتی گئی، اور فاصلوں میں اضافہ ہوتا گیا۔تاہم ایسا بھی ہوا کہ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کو مسلسل 5 سال تک نہیں بلایا، ہوا کچھ یوں کہ عامر خان نے جوہی کو کہا کہ وہ علم نجوم کو جانتے ہیں، اور جوہی کو اپنی ہتھیلی دکھانے کو کہا ، جب جوہی نے اپنا ہاتھ انکے سامنے رکھا تو عامر کو شرارت سوجھی اور انہوں نے جوہی کے ہاتھ پر تھوکا اور دوڑ لگا دی، اس وقعہ پر جوہی اتنی آگ بگولہ ہوئیں کہ انہوں نے آنے والے 5 سے 6 سال تک عامر سے بات نہ کی۔ایک وقت آیا کہ جوہی نے پہل کرتے ہوئے عامر سے دوستی کرلی۔ جوہی کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی دوست سے اگر لڑائی ہوجائے تو اسے فوراً ہی منا لینا چاہیے، نہیں تو غلط فہمیوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جاتا ہے اور تعلق بالکل ختم ہو جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…